20 مئی 2012 - 19:30

عراقی حکومت نے بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے لئے اسپیشل سکیورٹی پلان بنایا ہے۔

ابنا: عراق کے ایک سیکوریٹی عھدیدارنے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے اسپیشل فورس کے یونٹ اور پندرہ عدد ہیلی کاپٹروں کو اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے تیار کررکھا ہے۔ اس اجلاس کے موقع پر بغداد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو ملانے والے تمام راستے بند کردئے جائيں گے۔ ادھر عراق کے نائب وزیر داخلہ عدنان الاسدی نے بھی کہا ہےکہ بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے دوران سکیورٹی کے تعلق سے کسی طرح کی تشویش نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس اجلاس کے لئے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں۔ بغداد میں تئيس مئي کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ہونے والے ہیں۔......../169